ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب سولیا میں حاملہ خاتون نے کی خود کشی 

منگلورو کے قریب سولیا میں حاملہ خاتون نے کی خود کشی 

Sat, 28 Jan 2023 12:13:59    S.O. News Service

سولیا،  28؍ جنوری (ایس او نیوز) اجاورا گاوں کے ننگولی میں ملّیکا (25 سال) نامی حاملہ خاتون نے خود کشی کرلی جو شرتھ نامی شخص کی بیوی تھی ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ملّیکا کے وی جی آیورویدک کالج میں ملازم  تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نے اس وقت خود کشی کی جب گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔ اس کے اس انتہائی اقدام کا کوئی سبب ابھی سامنے نہیں آیا ہے ۔
    
ملّیکا کے بھائی کی شکایت پر سولیا پولیس نے کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: